ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاست کرناٹک میں 25نومبر سے 2دن بھاری بارش ہوگی

ریاست کرناٹک میں 25نومبر سے 2دن بھاری بارش ہوگی

Sun, 22 Nov 2020 11:40:05    S.O. News Service

بنگلورو،22؍نومبر (ایس او نیوز) خلیجی بنگال میں شروع ہونے والی طوفانی ہوا اور بارش کا نتیجہ 25نومبر سے دو دن ریاست کرناٹک کے کئی مقامات پر تیز بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے یہ پیش گوئی کی ہے۔25؍نومبر کو جنوبی ریاست کے کئی اضلاع میں معمولی بارش ہوگی۔ اس کے بعد 26 نومبر کو بنگلورو، بنگلور رورل، چامراج نگر، چکبالا پور، کولار اور رام نگرم میں بجلی اور گرج کے ساتھ بھاری بارش ہوگی۔ اس لئے ان اضلاع میں یللو الرٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ساحلی علاقوں اور شمالی اندرونی حصوں میں حرارت میں بھی سے اضافہ ہوا ہے۔


Share: